میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمان کی جان خطرے میں، پشاور پولیس نے خبردار کردیا

مولانا فضل الرحمان کی جان خطرے میں، پشاور پولیس نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پشاور پولیس نے جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔پشاور پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں انہیں لاحق سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی)پشاور کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیاہے کہ مولانا فضل الرحمان کوبھی سکیورٹی خطرات ہیں، انہوں نے خطرات کے باوجود پشاور کا دورہ کیا۔ایس ایس پی کے خط میں خطرات کے باعث مولانا فضل الرحمان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
دوسری جانب جے یو آئی(ف)کے رہنما راشد سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کے فوری بعدسکیورٹی خطرات سے متعلق خط حوصلہ پست نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دن اور سیاسی رہنما مولانا سمیع الحق کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں