میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی جی کے تبادلہ کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فواد چودھری کے بیان کا نوٹس لے لیا

آئی جی کے تبادلہ کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فواد چودھری کے بیان کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ عدالت نے فواد چوہدری کو طلب کر لیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ فواد چودھری نے کہا بیورو کریٹس سے حکومت چلالیں، پتہ کرائیں گے پردے کے پیچھے کون ہے ؟ بادی النظر میں فواد چودھری نے عدالتی کارروائی پر بات کی، ایک وزیر نے کہا کہ ملک میں الیکشن کرانے کا کیا ضرورت ہے ، میں بتاؤں گا کہ ملک میں الیکشن کرانے کی کیا ضرورت ہے ، وزیراطلاعات نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، کیا اس طرح بیان دیا جاتا ہے ، ایسا ہم سوچ بھی نہیں سکتے ۔ یاد رہے گزشتہ روز فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ک بیوروکریٹس سے حکومت چلانا ناقابل قبول ہے ، تعلیمی اداروں میں منشیات بک رہی تھی، شہریار آفریدی نے بھی وزیراعظم سے آئی جی اسلام آباد کی شکایت کی تھی۔ انہوں نے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے کوئی آئی جی وفاقی وزیر کا ٹیلیفون نہ اٹھائے ؟ آئی جی اسلام آباد کوئی کارروائی نہیں کر رہے ، چیف ایگزیکٹو آئی جی نہیں، وزیراعظم ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا وزیراعظم آئی جی کو معطل نہیں کر سکتا تو پھر الیکشن کا کیا فائدہ ؟ آئی جی نے فون نہیں سننا تو پھر بیوروکریٹس کی حکومت قائم کر دیں، بیورو کریسی حکومتی پالیسی پر عملدرآمد نہیں کرتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں