میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین میں سمندر پر بنا دنیا کے سب سے طویل55کلومیٹر پل کا افتتاح

چین میں سمندر پر بنا دنیا کے سب سے طویل55کلومیٹر پل کا افتتاح

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چین کے صدر ژی جن پنگ نے سمندر پر بنے دنیا کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کر دیا،55کلومیٹر طویل پل پر 20ارب ڈالر لاگت آئی ہے ۔سمندر پر بنا سب سے بڑا پل ہانگ کانگ اور مکاو کو چین سے جوڑے گا،چینی میڈیا کے مطابق 55کلومیٹر طویل مکاو برج کی تعمیر کا آغاز 15دسمبر 2009کو کیا گیا تھا۔
چین کے شہر زہوہائی میں ہونے والی تقریب میں چینی صدر ژی جن پنگ کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاو شہر کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔اس پل میں زیر زمین سرنگ کا راستہ بھی شامل ہے ، جسے کل (بدھ)عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔55کلو میٹر طویل اس پل میں6اعشاریہ 7کلومیٹر کی ٹنل بھی شامل ہے جس کے علاوہ باقی 22اعشاریہ 9کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے 8سالوں سے زائد عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔برج سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ 3گھنٹوں سے سمٹ کر صرف 30منٹ ہو جائے گا۔پل کی تعمیر 2009 میں شروع ہو کر 2016 میں مکمل ہونی تھی تاہم یہ پروجیکٹ کئی عوامل کے باعث تاخیر کا شکار ہو تے ہوئے حال ہی میں مکمل ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں