میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،وارداتوں میں افغان گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی ،وارداتوں میں افغان گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

شہر قائد میں اغوا برائے تاوان ،چوری ڈکیتی ودیگر وارداتوں میں افغان گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آ تے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے افغان باشندوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کر لیا گیا شہر کے مختلف مقامات پر افغان باشندوں کی تمام تر سر گرمیوں کی خفیہ نگرانی شروع ہو گئی جرائم کی شرح کو پروانے چڑھانے میں افغان گروہ کے منظم ہونے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں افغان باشندوں کے مختلف اغوا برائے تاوان و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ نے پرقانون نافذ کرنے والے ادروں کی جانب سے افغان باشندوں کی شہر بھر میں کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے پو لیس ذرائع کے مطابق شہر کا امن تباہ کرنے کے پیچھے افغان گروہوں کی گہری سازش بتائی جاتی ہے شہر میں90فیصد وارداتوں میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آ ئے ہیں اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیار کردہ حکمت عملی کے تحت ملز مان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت آ ئندہ چند روز میں تمام تر کارناموں کے پیچھے متعدد افغان گروہوں کے بے نقاب ہونے کے ساتھ ساتھ متعددگرفتاریاں سامنے آ نے کے امکانات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں