میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سنی لیونی کا مومی مجسمہ دہلی میں مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بنا دیاگیا

سنی لیونی کا مومی مجسمہ دہلی میں مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بنا دیاگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا مومی مجسمہ بھارت سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے مجسموں کے ساتھ دہلی میں مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا جس کی نقاب کشائی اداکارہ نے خود کی۔مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنا مجسمہ بنائے جانے پر بہت خوش ہوں، میرے مومی مجسمے کو موجودہ حالت میں لانے کے لیے کئی افراد نے ایک عرصے تک بہت محنت کی، میں ان کی محنت کو سراہتی ہوں۔
سنی لیونی نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس بہترین اعزاز کے لیے چْنا گیا۔مومی مجسمہ بنائے جانے پر سنی لیونی کے خاوند ڈینیئل ویبر نے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے سنی لیونی کے مومی مجسمے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے شیئر بھی کیا۔رواں سال سنی لیونی کا موم سے بنا خصوصی مجسمہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے ان کی خصوصی پیمائش پر تصاویر بھی کھینچی تھیں، جس کے بعد ان کا مجسمہ تیار کرنے کا کام شروع کیا گیا۔اپنے مومی مجسمے سے متعلق انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں اپنا مومی مجسمہ بنائے جانے کے لیے مادام تساؤ کی شکر گزار ہوں، میرا مومی مجسمہ بنایا جانا ناقابل بیان ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ مادام تساؤ کی ٹیم سے ملاقات ہوئی اور اسے منفرد اور یادگار بنانے کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو مجسمے کے طور پر دیکھنے کے لیے پْرجوش ہوں، مادام تساؤ دلکشی کی ایک قسم ہے اور میں اس اعزاز کو لے کر بہت خوش ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں