میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی عدم دلچسپی: صرف 7140 افراد نے ہی خود کو ووٹر رجسٹرڈ کرایا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی عدم دلچسپی: صرف 7140 افراد نے ہی خود کو ووٹر رجسٹرڈ کرایا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

لکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے ووٹ ڈالیں گے ٗ 74 ممالک میں مقیم صرف 7 ہزار 140 افراد نے ہی خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 25 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جب کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ووٹ ڈالیں گے ٗاس سے قبل الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل 17 ستمبر تک مکمل کرلیا جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔آئی ووٹر کی رجسٹریشن کی تفصیلات کے مطابق 74 ممالک میں مقیم 7410 پاکستانیوں نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا اور 23 حلقوں میں فی حلقہ 100 سے کم ووٹرز نے رجسٹریشن کرائی۔
دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ 1993 پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات سے خود کو رجسٹر کرایا جبکہ سعودی عرب سے 1679، برطانیا سے 957، کینیڈا سے 408 اور امریکا سے 390 پاکستانیوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا۔ قطر میں 295، آسٹریلیا میں 257، کویت میں 166، بحرین میں 164، اومان میں 144، اٹلی میں 130، اسپین میں 89 اور جرمنی میں 66 پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا۔ملائشیا سے 50، فرانس میں 49، آئرلینڈ میں 47، سویڈن میں 38، نیوزی لینڈ میں 19، چین اور جاپان میں 18،18، ہالینڈ میں 17، سنگاپور، بیلجئم، سوئٹزرلینڈ میں 16،16 جب کہ ترکی میں 11 ووٹرز رجسٹر ہوسکے۔
دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ اور پرتگال میں دس دس ووٹرز رجسٹرڈ ہوسکے جبکہ 46 ممالک میں دس دس سے کم ووٹرز رجسٹر ہوئے۔دستاویزات کے مطابق 19 ممالک میں ایک ایک اور 7 ممالک میں دو دو ووٹرز نے خود کو رجسٹر کرایا۔ ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اعتبار سے دیکھا جائے تو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی کیلئے سب سے زیادہ 1353 ووٹرز نے رجسٹریشن کرائی، اسی طرح این اے 131 لاہور کے لیے 1126 اور این اے 69 گجرات کے لیے 698 ووٹرز رجسٹر ہوئے۔دستاویزات کے مطابق این اے 53 اسلام آباد کے لیے 641، این اے 60 راولپنڈی کے لیے 567 ووٹرز رجسٹر ہوئے، این اے 124 لاہور کے لیے 510، این اے 63 راولپنڈی کے لیے 321 ووٹرز رجسٹر ہوئے۔این اے 65 چکوال کے لیے 312، این اے 35 بنوں کے لیے 304 اور این اے 56 اٹک کے لیے 230 افراد نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 27 کے لئے 253 ووٹرز رجسٹر ہوئے، پی کے 44 کے لیے 185، پی پی 201 کے لیے 112 ووٹرز رجسٹر ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں