سندھ سرکارافسران بالا سے لگژری گاڑیاں واپس لینے میں ناکام
شیئر کریں
سندھ سرکارافسران بالا سے لگثری گاڑیاں واپس لینے میں مکمل طور ناکام ہو گئی 100سے زائد گاڑیاں تاحال لا پتہ سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے والے بیرون ملک مقیم افسران سے گاڑیوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے جاسکے سرکاری گاڑیاں چھننے کی وارداتوں میں اضافہ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چند روز قبل تمام سرکاری محکموں کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو یقینی بنائیں اس ضمن میں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈی نیشن کی جانب سے تمام محکموں اور خود مختار اداروں کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا تھا جس میں تمام سر کاری افسران کو ایک سے زائد گاڑیاں رکھنے پر آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی طور پر رکھی جانے والی گاڑیاں محکمے میں جمع کرائیں جس پر با الکل بھی عملدر آ مد نہیں ہو سکا ہے بیشتر سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم افسران کی فیملی کے زیر استعمال متعدد سرکاری لگثری گاڑیاں ہیں جنہیں کے حصول میں سندھ حکومت ناکام دکھا ئی دیتی ہے حکومت کی جانب سے خلاف ضابطہ گاڑیاں استعمال کرنے والے افسران کے خلاف کسی قسم کے کوئی قواعد و ضوابط نہیں بنا ئے جا سکے ہیں تاہم روزانہ کی بنیادوں پر سرکاری گاڑیاں چھننے کا عمل زور شور سے جاری ہے جس کے تحت گذشتہ 10روز میں تین سرکاری گاڑیاں چھینی جا چکی ہیں جبکہ سال 2018میں اب تک 33 سرکاری گاڑیاں چھینی گئی ہیں جن کی بر آ مدگی سے متعلق اب تک کسی قسم کی کوئی اہم پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے ۔