ایرانی تھیٹر سے و ابستہ دو معروف شخصیات شیکسپیئر کے ڈرامے کے ٹریلر پر گرفتار
شیئر کریں
یران میں تھیٹر سے وابستہ دو معروف شخصیات کو ولیم شیکسپیئر کے ڈرامے ’’ وسط بہار کی رات کا خواب‘‘( اے مڈ سمر نائٹ،س ڈریم) کے ٹریلر پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس میں عورتوں اور مردوں کو اکٹھے رقص کرتے ہوئے دکھا یا گیا تھا۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ثقافت اورا سلامی رہ نمائی کی وزارت کے ترجمان شہرام کرامی نے ایک بیان میں کہا کہ معروف ڈائریکٹر مریم کاظمی اور تھیٹر کے منیجر سعید اسدی کی گرفتاری عدلیہ کے حکم پر عمل میں آئی ہے۔کرامی وزارت کے شعبہ پرفارمنگ آرٹس کے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریلر میں جس طرح کی موسیقی چلائی گئی تھی اور اداکاروں کی حرکات وسکنات سے مسئلہ پیدا ہوا تھا۔ اس ٹریلر کی سوشل میڈیا پر خوب تشہیر کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریلر کے ساتھ یہ معاملہ ہوا ہے کہ انھوں نے اس کو تو جاری کردیا لیکن اس کے ساتھ ڈرامے کے مواد کو جاری نہیں کیا تھا۔
سرکاری خبررساں ایجنسیاں ایرنا کے مطابق عدالت نے مریم کاظمی اور اسدی کو بعد از گرفتاری ضمانت کے لیے تین ارب ریال فی کس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی منگل کو حراستی مرکز سے رہائی کا امکان ہے۔تہران کے مشہور سٹی تھیٹر میں گزشتہ سات راتوں سے یہ ڈراما دکھایا جارہا تھا اور یہ مزید ایک رات اور دکھایا جانا تھا مگر اس سے پہلے ہی اس کی ڈائریکٹر اور تھیٹر منیجر کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں مردوں اور عورتوں کے مخلوط رقص پر پابندی عائد ہے۔