میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روس میں تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کا آغاز آج سے،تین لاکھ فوجی شریک

روس میں تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کا آغاز آج سے،تین لاکھ فوجی شریک

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

روس آج سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگونے جاری ایک بیان میں کہاکہ ایک ہفتے طویل ان مشقوں میں تین لاکھ فوجی حصہ لیں گے، جن میں چینی دستے بھی شامل ہیں۔ ان کے بقول اس کے علاوہ چھتیس ہزار عسکری گاڑیاں، ایک ہزار جنگی جہاز اور اسی بحری جہاز بھی ووسٹوک 2018 نامی ان مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب روسی حکام نے ان الزامات کو بھی رد کر دیا ہے کہ ان مشقوں سے مغربی دفاعی اتحاد کے کسی رکن ملک کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں