میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران نے جوہری معاہدے کی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال کی، جان کیری

ایران نے جوہری معاہدے کی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال کی، جان کیری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے سنہ 2015ء کوعالمی طاقتوں سے طے پائے جوہری سمجھوتے کے بدلے میں حاصل کی گئی رقوم دہشت گردی کی پشت پناہی کے لیے استعمال کی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں جان کیری نے کہا کہ معاہدے کے بعد ایران پرعائد کردہ اقتصادی پابندیاں اٹھا دی گئیں اور ایران نے ایک ارب 50 کروڑ ڈالرحاصل کیے۔ اس رقم کا ایک بڑا حصہ دہشت گردی کی معاونت پرصرف کیا گیا۔ جوہری معاہدے کے بعد ایران کے قرضوں کا بوجھ 55 ارب ڈالر سے زائد تھا مگراس کے باوجود ایران نے حاصل کردہ رقم دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کے لیے صرف کی۔جان کیری کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دی گئی۔ اس کے علاوہ کئی دوسرے دہشت گرد اداروں اور تنظیموں کواس رقم میں سے وافر حصہ دیا گیا۔ امریکا کے پاس ایران کو ایسا کرنے سے روکنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں