میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ

حکومت کا نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

حکومت نے مسلم لیگ نون کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاک شوز میں نون لیگ کی سابق حکومت کی شاہ خرچیوں کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیاحکمت عملی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں نون لیگ کو ذرائع ابلاغ میں اب آڑے ہاتھوں لیا جائے اور سابقہ ن لیگی حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات کو بھی عوام کے سامنے لایا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ (ن) لیگی حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی معاشی بدحالی اور بالخصوص پاور سیکٹر کی بدحالی پر بریفنگ دی جائے جب کہ تحریک انصاف کے منشور اور کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا یہ فیصلہ نون لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف کی جانب سے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں شہبازشریف نے کہا تھا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر کمیشن کے قیام تک پارلیمنٹ کی کارروائی چلنے نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مذکورہ اجلاس میں یہ بھی کہا کہ تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ پارلیمان کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں گے ۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ڈیمز فنڈ کے لیے موثر تشہیری مہم چلانے کی بھی ہدایات دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں