میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ،20 افراد زخمی

دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ،20 افراد زخمی

منتظم
پیر, ۲۳ جولائی ۲۰۱۸

شیئر کریں

عام انتخابات میں حصہ لینے والی بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک بار پھر دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا ہے، دالبندین میں پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے جس میں 20 افراد زخمی ہوگئے،دستی بم حملہ بی اے پی کے نامزدامیدوار امان اللہ نوتیزئی کے انتخابی دفتر پر کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور لیویز اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو ایمبولینسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے مقامی طبی مراکز منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں خودکش حملے کے نتیجے میں انتخابی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 145 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں