میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم پر پنجاب حکومت کا مؤقف مسترد کردیا

نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم پر پنجاب حکومت کا مؤقف مسترد کردیا

منتظم
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

یب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں پیش نہ ہونے پر سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد چیمہ کوحراست میں لے لیا تھا جس پر پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ گرفتاری غیرمناسب اقدام ہے، ایسا رویہ کسی صورت برداشت نہیں۔یب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں پنجاب حکومت کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری بلاجواز نہیں بلکہ ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور ہمارے پاس ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ نیب نے اپنے اعلامیئے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 20 جنوری 2015 کو پی ایل ڈی سی سے معاہدے کے تحت آشیانہ اقبال اسکیم ایل ڈی اے کو دی، مارچ 2015 میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملی بھگت سے 14 ارب کا کنٹریکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کاسا ڈویلپرز کو دیا، احدچیمہ نے مجرمانہ انداز میں ناصرف پروپوزل ریکویسٹ تیار کیا بلکہ پیش کرتے ہوئے پاس بھی کروایا۔ جے وی کے 90 فیصد شیئرز بسم اللہ انجینئرنگ کی ملکیت جب کہ سپارکو کنسٹرکشن کے جی وی کے تحت 9 فیصد شئیرز تھے لیکن ملزم نے سپارکو کنسٹرکشن کو کاسا ڈویلپرز کی فرنٹ کمپنی ظاہر کیا جو غیرقانونی تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں