میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا اسٹیل ملز کی بحالی کا حکم، پی آئی اے میں تنظیم نو کی منظوری

وزیراعظم کا اسٹیل ملز کی بحالی کا حکم، پی آئی اے میں تنظیم نو کی منظوری

منتظم
هفته, ۱۷ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کمیٹی کو پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز بدانتظامی اور نظر انداز کرنے سے مالی بحران کا شکا ر ہوئے، دونوں اداروں کی بدانتظامی سے ملازمین کی مشکلات اور قرضوں میں اضافہ ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے فوری جامع پلان بنانے کی ہدایت دی جب کہ کابینہ کمیٹی نجکاری نے تفصیلی بحث کے بعد پی آئی اے میں تنظیم نو کی منظوری دی اور پی آئی اے کے اہم اور غیر اہم شعبوں کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں