میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک ہفتے میں شریعت نافذ نہ ہوئی تو پنجاب بند کردیں گے، پیرسیالوی

ایک ہفتے میں شریعت نافذ نہ ہوئی تو پنجاب بند کردیں گے، پیرسیالوی

منتظم
اتوار, ۲۱ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور میں داتادربار کے باہر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیرحمدالدین نے کہا کہ وہ ختم نبوت کی تحریک کو تادم مرگ جاری رکھیں گے اور شرکا سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ختم نبوت تحریک کوآگے بڑھائیں اور عہد کریں کہ آج سےقرآن وسنت کی روشنی میں خود کو ڈھالیں گے۔پیرسیالوی نے کہا کہ وہ حکومت کو ملک میں نفاذ شریعت کے لیے 7 دن کی مہلت دے رہے ہیں اگر اس دوران نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قرآن و سنت کو سینے سے لگانے کی بجائے راناثنا اللہ کو سینے سے لگا رکھا ہے،ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دینا چاہیئے،ہرشہر میں بچیوں کو قتل کیا جارہا ہے اور حکومت کسی قاتل کو گرفتار نہیں کررہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں