پیپلز پارٹی کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گی،آصف زرداری
شیئر کریں
نواب شاہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گی اور نہ کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت کرے گی۔نواب شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی 73 کے آئین کی بانی جماعت ہے وہ کسی بھی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کرے گی، آئین میں ٹیکنو کریٹس حکومت کا کوئی ذکر نہیں اور نہ کوئی غیر آئینی اقدام اٹھایا جائے گا، میرے خیال میں سینیٹ الیکشن وقت پر ہوجائے گا جب کہ عام انتخابات میں اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو نواب شاہ سے الیکشن لڑوں گا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ الطاف حسین آج کل ٹی وی پر نہیں سوشل میڈیا پر آتے ہیں ہماری عمر سوشل میڈیا والی نہیں ہے، مستقبل میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان الطاف حسین کے ساتھ مل بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔
زینب کے قتل پر آصف زرداری نے کہا کہ قصور میں معصوم بچی کا قتل شہباز حکومت کی ناکامی ہے، طاہر القادری کے ہم خیال ہیں اور ان کے احتجاج میں ساتھ ہوں گے۔