عام انتخابات پر شک کے بادل چائے ہوئے ہیں، انعقاد خطرے میں ہے،سراج الحق
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ دن بدن سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات پرگردو غبار کے بادل گہرے ہورہے ہیں اور ایک بے یقینی کی کیفیت پیدا کی جارہی ہے جو قومی یکجہتی اور ملکی استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہے ،احتساب کے لیے سپریم کورٹ اور نیب کچھوے کی چال چل رہے ہیں جبکہ قوم خرگوش کی چال سے احتساب چاہتی ہے،جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کے جن 436 کرداروں کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے ، ان کو جلد از جلد احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے اور عدلیہ احتساب کے عمل کو جلد مکمل کرے ، امریکا پاکستان کی زمینی و فضائی حدود بھی استعمال کر رہاہے اور پاکستان کو آنکھیں بھی دکھا رہاہے ، امریکا کو اس کی اوقات میں لانے کے لیے فوری طور پر نیٹو سپلائی بند اور زمینی و فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔