پی ٹی آئی کسان ریلی پر پولیس کا دھاوا،لاٹھی چارج، شیلنگ ، درجنوں گرفتار
منتظم
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۱۸
شیئر کریں
کراچی (اکرائم رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر میٹرو پول ہوٹل کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیاگیا ہے، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کسان ریلی علیم عاد ل شیخ کی قیادت میں میٹرو پول ہوٹل کے قریب پہنچی تو رکاوٹیں عبور کرنے پر پولیس نے انہیں منتشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پی آر او سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا،واقعہ کے خلاف پی ٹی آئی نے دھرنا دے دیا۔سندھ حکومت نے واقعہ کو فوری نوٹس لیا ،وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے فوری طور پر پی ٹی آئی رہنمائوں عارف علوی،اور دیگر کے ساتھ ملاقات کی اور کسانوں کے مطالبات تسلیم کرنے اور گرفتار کارکنوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعددھرنا ختم کردیاگیا۔