میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ کا چائنا کٹنگ کے مسئلے پر شہریوں کی شکایتیں سننے اور احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

متحدہ کا چائنا کٹنگ کے مسئلے پر شہریوں کی شکایتیں سننے اور احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

منتظم
هفته, ۳۰ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی( نمائندہ خصوصی ) پاک سر ز مین پارٹی کی جانب سے لیاقت آ باد میں کیے جانے والے پاؤرشو سے پریشان متحدہ پاکستان کی قیادت نے چائنا کٹنگ کے نام پرایک نئی مہم پر غور شروع کر دیا ہے، لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے متحدہ پاکستان نے چائنا کٹنگ سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی شکایتیں سننے کے لیے احتجاجی کیمپ قائم کر نے کافیصلہ کیا ہے۔ با خبر ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان میں اندرونی سطح پر کیمپ قائم کرنے کے حوالے سے رہنمائوں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میںمتحدہ پاکستان کے رہنمائوں کی جانب سے چائنا کٹنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے اورمتحدہ کے مضبوط گڑھ، جن میں نارتھ کراچی ،کورنگی،اورسرجانی ٹائون شامل ہیں،میںروزانہ کی بنیادوں پر شہریوں کی شکایتیں سننے کے ساتھ ساتھ علاقوں کا دورہ کرنے کاعمل زور وشور سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان کی جانب سے شکایتی کیمپ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں