میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہید رانی کا آج 10 واں‌یوم شہادت،بڑا اجتماع گڑھی خدا بخش میں‌ہوگا

شہید رانی کا آج 10 واں‌یوم شہادت،بڑا اجتماع گڑھی خدا بخش میں‌ہوگا

منتظم
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئر پرسن و سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی آج 27دسمبر( بدھ) کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اس سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں منعقد ہوگی جس سے پیپلز پارٹی کی قیادت او رمرکزی رہنما خطاب کریں گے ۔ اپنی شہید قائد کی برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچیں گے ۔دریں اثناء صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی زیر صدارت ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی کے حوالے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ، ڈی آئی جی سکھر خادم حسین رند، ایس ایس پی لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شہید بینظیر آباد، مٹیاری سمیت دیگر اضلاع کے پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ برسی کے موقع پر سیکورٹی فول پروف بنائیں جلسہ گاہ کے اندر داخل ہونے والے ہر شخص کی جامہ تلاشی لے کر اس کے بعد اسے اندر داخلے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر کیے گئے ہیں تاکہ برسی تقریبات خوش اصلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر داخلہ کی ڈی آئی جی آفس آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں