میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کل بھوشن کی طرح یاسین ملک کو بھی اہلخانہ سے ملنے دے، مشال ملک

بھارت کل بھوشن کی طرح یاسین ملک کو بھی اہلخانہ سے ملنے دے، مشال ملک

منتظم
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ) کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گرد کل بھوشن یادیو کو بچانے کے لیے عالمی عدالت چلا جاتا ہے، لیکن حریت رہنما کو کئی برس سے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرنے نہیں دے رہا۔بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ بھارت کا یہ کون سا قانون ہے جس میں وہ ایک دہشت گرد کو بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرتا ہے اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع بھی کرلیتا ہے، لیکن حریت لیڈر کو تین سال سے اپنی بیوی اور بیٹی سے ملنے نہیں دے رہا، پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی دہشت گرد کل بھوشن یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات کرائی ہے، تاہم بھارت مجھے اپنے شوہر سے ملنے نہیں دے رہا اور بیٹی کو اپنے والد سے دور رکھا ہوا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑا رہا ہے کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم دنیا کے سامنے ہے، مگر دنیا بھارتی بربریت اور جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، کشمیریوں کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ آزادی کی بات کرتے ہیں اور اسی وجہ سے یاسین ملک سمیت حریت قائدین پر تشدد کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں