میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم عسکری ونگ کا سربراہ رئیس مما ملائیشیا سے گرفتار

ایم کیو ایم عسکری ونگ کا سربراہ رئیس مما ملائیشیا سے گرفتار

منتظم
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (جرأت خصوصی تحقیقاتی رپورٹ)ایم کیو ایم عسکری ونگ کے سابق سربراہ رئیس مما کی ملائیشیا سے گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت نے حساس اداروں اور ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ یہ پتہ لگایا جائے کہ رئیس مما کو کس نے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنا کر دیا اور کس نے اتنے بڑے دہشتگرد کو فرار کرایا رئیس مما کی گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی قیادتیں سخت پریشان ہیں کیونکہ دونوں قیادتوں سے اس کے گہرے مراسم تھے اور تمام غلط کاموں میں ان دونوں پارٹیوں کی سرپرستی لیتے رہے چکرا گوٹھ پر حملہ کرنے اور وہاں تین افراد کو قتل کرنے اور اسی موقع پر پولیس کی بس پر حملہ کرکے 14 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے،ڈی سی کورنگی زبیر چنا پر حملہ کرنے اور 12 مئی جیسے واقعات کے وہ مرکزی ملزم ہیں ایف ?ئی اے کے حکام نے رات دیر کو جرات کو بتایا کہ رئیس مما کو ایف آئی اے کی درخواست پر انٹر پول نے گرفتار کیا ہے انہیں ایک دوروز میں کراچی لایا جائے گا جس کے بعد اس سے تفتیش کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں