معذور افراد سے تعاون کیا جائے تو وہ بہتر زندگی گزار سکتے ہیں، مریم اورنگزیب
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشرے میں معزور لوگوں کے ساتھ تعان کیا جائے تو وہ بھی بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے پی ٹی سی ایل کی 8ویں وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہیل چیئر پر کرکٹ کھیلنے کا انسان سوچ بھی نہیں سکتا، لیکن معذور افراد نے وہیل چیئر پر کرکٹ کو کھیلنا یقینی بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ اگر معذور لوگوں کا ساتھ دیں تو وہ بھی بہترین زندگی گزار سکتے ہیں۔ حکومت نے قومی چینل پر سماعت سے محروم لوگوں کے لیے خصوصی بلیٹن شروع کیا ہوا ہے، اس کے علاوہ خصوصی افراد کے لیے ہفتے میں ایک پروگرام بھی چلایا جاتاہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم خصوصی افراد کے لیے کھیلوں کو اسکول اور کالج کی سطح پر فروغ دے رہے ہیں، اسپورٹ فورڈ کے دفاتر میں ہر قسم کی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔