میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں‌کی تیاری کی ڈیڈلائن دیدی

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں‌کی تیاری کی ڈیڈلائن دیدی

منتظم
هفته, ۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مردم شماری کے عبوری نتائج کی روشنی میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کے احکامات جاری کر دیے۔نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری ٗجانچ پڑتال ٗاعتراضات ٗدرستگی ٗچھپائی اور متعلقہ مراکز تک منتقلی کا عمل 8 جنوری سے یکم مئی تک مکمل کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنرز کو لکھے گئے خط اور شیڈول کی کاپی کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردی، مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل 8 جنوری سے شروع کردیا جائے گا۔چاروں صوبوں میں 8 جنوری سے 50 لاکھ نئے ووٹرز کی شناختی کارڈ کے مطابق گھر گھر جاکر تصدیق شروع کی جائے گی ٗ الیکشن کمیشن نے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد کا تصدیق کے بعد ووٹ منسوخ کرنے، جبکہ شہریت ترک کرنے والے افراد اور وفات پانے والے ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے بعد ان کا ووٹ خارج کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔مردم شماری کے بلاکس کی ایڈجسٹمنٹ ادارہ شماریات کی اسکیم 2017 کے تحت کی جائے گی۔8 جنوری سے 6 فروری تک تصدیق کے بعد نئی انتخابی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔ 16 فروری تک انتخابی فہرستوں پر اعتراضات اور درستگی کی جائے گی، جبکہ 10 اپریل تک انتخابی فہرستوں کی ڈیٹا انٹری، چھپائی اور منتقلی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو یکم مئی 2018 تک انتخابات کی تیاری مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں