میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی پیک‘ ایس او پی کی نگرانی کے لیے جائزہ کمیٹی کھٹائی میں پڑگئی

سی پیک‘ ایس او پی کی نگرانی کے لیے جائزہ کمیٹی کھٹائی میں پڑگئی

منتظم
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(جرأت خصوصی تحقیقاتی رپورٹ) وفاقی حکومت نے سی پیک کی سیکورٹی کے لیے بنائے گئے ایس او پی پر نظرثانی کے لیے نگراں کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے، تاہم چاروں صوبائی حکومتوں نے اپنے افسران کی نامزدگی میں دلچسپی نہیں دکھائی جس کا وفاقی حکومت نے نوٹس لیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو ایک لیٹر ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کی سیکورٹی کے لیے بنائے گئے ایس او پی کا جائزہ لینے کے لئے ایک نگراں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن دوماہ میں وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو چار لیٹر لکھے گئے ہیں، لیکن چاروں صوبائی حکومتوں نے تاحال کوئی نمائندہ نامزد نہیں کیا جس کے باعث نگراں کمیٹی تشکیل نہیں پا سکی ہے وفاقی حکومت اور چین نے اکتوبر میں سی پیک کی سیکورٹی کے لیے بنائے گئے ایس او پی پر نظرثانی کے لیے نگراں کمیٹی بنائی جائے گی، لیکن اب تک نگراں کمیٹی کے لیے صوبائی حکومتوں نے افسران کو نامزد ہی نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں