اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میںڈالنے پر غور کررہے ہیں،وزیر داخلہ احسن اقبال
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اس لیے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے ٗاپوزیشن کے منہ کو خون لگا ہوا ہے ٗ ہر ایک کو گالیاں دیتے ہیں ٗحکومت کی مدت مکمل ہونے میں 5 ماہ رہ گئے ہیں ٗ حکومت کے خلاف اتحاد بنانے والے انتظار کریں ٗ 2030 میں پاکستان کو ایک مضبوط معیشت بنائیں گے ٗ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو ضرور سزا ملے گی ٗ اب کراچی کا امن کسی کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی معیشت کو سراہا رہی ہے2013سے 2017کا پاکستان بہتر ہے لیکن پھر بھی اسحاق ڈار کو ذلیل کیا جارہا ہے وہ اس کے مستحق نہیں اپوزیشن کے منہ پر خون لگا ہوا ہے اس لیے وہ حکومت کو گالیاں اور کردار کشی کررہی ہے، مخالفین نگران حکومت کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن آج صرف ملک میں مسلم لیگ ن اور اینٹی مسلم لیگ ن کی 2جماعتیں ہیں فاٹا اصلاحات کا پیکج تیار ہے موجوہ حکومت ہی اعلان کرے گی 58ٹو بی کے تحت حکو متیں عدم واستحکام کا شکار رہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن قبال نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کہہ رہا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے اور کوئی شخص یہ نہیں کہہ رہا ہے چترال سے لیکر گلگت تک اور گوادر سے لیکر کراچی تک پاکستان ترقی نہیں کررہا، پوری دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور پاکستان بدل رہا ہے۔