پشاور:یونیورسٹی میں دہشت گردی، 9افراد شہید، تمام حملہ آور مارے گئے
شیئر کریں
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)12ربیع ا لاول کے مبارک دن پر پشاور میں دہشتگردوں کی سفاکانہ کارروائی زراعت کے تربیتی مرکز پر حملہ میں 9افراد شہید متعدد زخمی ہوگئے شہید افراد میں 9طالبعلم جبکہ ایک چوکیدار شامل ہے جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور ہلاک کر دیئے گئے تین برقع پوش دہشت گرد رکشے میں بیٹھ کر یونیورسٹی میں داخل ہوئے تفصیلات کے مطابق پشاور میںزراعت کے تربیتی مرکز پر حملے میں کم از کم نو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ڈی ایس پی بشیر داد کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نو افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جن میں ایک چوکیدار ہے جبکہ آٹھ طالب علموں کی لاشیں شامل ہیںکالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہےآئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تین حملہ آور برقعے پہن کر رکشے میں بیٹھ کر آئے تھیتین سے پانچ منٹ کے اندر اندر پولیس کی گاڑیاں جائے واردات پر پہنچ چکی تھیں اور سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا تھا اس کے علاوہ ایلیٹ فورسز کے دستے بھی پہنچ گئے۔حملے میں آٹھ طلبہ ایک چوکیدار شہید ہوئے ہیںدہشت گردوں کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ ملا ہے
جس میں کلاشن کوفیں ہینڈ گرینیڈ اور خودکش جیکٹیں شامل ہیںان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے آٹھ طالب علم جان بچانے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا کر زخمی ہوئے ہیںپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہائی ایس پی ار کے مطابق پشاور میں زراعت کے تربیتی مرکز پر حملے کے بعد پاکستانی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پشاور میں حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پشاور حملے سے متعلق بیان میں کہا کہ پولیس نے بہت اچھا رسپانس دیا، فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 8 بج کر 45 منٹ پر دہشت گرد رکشے سے ڈائریکٹوریٹ زراعت پہنچے تھے ٗتینوں دہشت گرد خودکش جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔جبکہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پشاورمیں زرعی تربیتی انسٹی ٹیوٹ پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز بچے کھچے دہشتگردوں کو جلد ختم کر دینگی ایک بیان میں صدرمملکت نے اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔