میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر جلوس، ریلیاں

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر جلوس، ریلیاں

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک و قوم کی سلامتی اور ملی یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیںنبی پاک کے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا جبکہ گھروں دفاتر مساجد پارکس تفریحی مقامات گلیوں مارکیٹوں بازاروں اور شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں برقی قمقموں ارائشی محرابوں خوبصورت فلیکس سائنز بینرز جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیا سے دلہن کی طرح سجایا گیاشہر کے مختلف علاقوں سے عید میلاد النبی کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس شاہ عبدالحق قادری کی قیادت میں کھارادر سے نشتر پارک تک نکالاگیاجلوس کے راستوں میں دودھ شربت اورپانی کی سبیلیں لگانے مٹھائی و لنگر تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھیٹریفک پولیس کی جانب سے جاری متبادل ٹریفک پلان کے مطابق ایم اے جناح روڈ کو جلوس کے پیش نظر بند کیا گیا تھا اور کھارادر ڈینسو ہال جامعہ کلاتھ سعید منزل ٹاور کی طرف جانے والے راستوں پر ٹریفک کی روانی مکمل بند کردی گئی تھیحضرت محمد مصطفی کے جشن ولادت پر کراچی میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہیشہر کی مساجد اجتماع گاہوں جلوسوں اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںشہر بھر میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار سیکیورٹی پر تعینات رہے مرکزی جلوس محافل اور اجتماعات کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کیئے گئے مرکزی جلوس کی گزر گاہوں پر 5ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی نفری کو تعینات کیا گیا تھاپولیس کے افسران و اہلکار مرکزی جلوس میں موٹر سائیکل موبائل پریزن وینز بکتر بند پر سوار ہو کر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فرائض انجام دئیبم ڈسپوزل کی جانب سے جلوس کے راستوں کی سوئپنگ اور اونچی عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کئے گئے جلوس کے مرکزی پوائنٹس پر ایمبو لینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں