میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ٗکپتان نے ٹیم مینجمنٹ کو رپورٹ کر دی

دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ٗکپتان نے ٹیم مینجمنٹ کو رپورٹ کر دی

منتظم
اتوار, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

بکیز کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو جال میں پھنسانے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کپتان سرفراز احمد کو بکیز نے جال میں پھنسانے کی کوشش کی مگرانھوں نے انکار کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو فوری رپورٹ کردی جس کے بعد حکام نے نگرانی کے انتظامات سخت کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سر فراز نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل اعظم کو بھی پیش کش سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے اسپاٹ فکسنگ کے واقعہ کی تصدیق کرنے سے انکارکیا۔ذرائع نے شارجہ میں اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ کھلاڑی سے ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے موقع پر ایک مشکوک شخص نے رابطہ کیا تھا تاہم اس کھلاڑی نے اس رابطے کی فوری رپورٹ کر دی تھی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شخص نے کرکٹر سے رابطہ کیا ہے وہ متحدہ عرب امارات کا مقامی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں ملوث دو کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں