میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وی آئی پی پروٹوکول کا احتساب نہ کھپے، نواز شریف کو انکے خاندان سمیت فوری گرفتار کیا جائے، آصف زرداری

وی آئی پی پروٹوکول کا احتساب نہ کھپے، نواز شریف کو انکے خاندان سمیت فوری گرفتار کیا جائے، آصف زرداری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور/ اسلام آباد (بیورو رپورٹ/ خبر ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جس احتساب کی چکی میں سے ہم گزرے شریف خاندان کو بھی گزرنا چاہیے، اس لئے شریف خاندان کو فوری گرفتار کیا جائے۔لاہور سے اپنے ایک بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کا وی آئی پی پروٹوکول کیساتھ احتساب ہو رہا ہے، شریف فیملی کی ایک دن میں ضمانت ہورہی ہے جب کہ ہمیں اڑھائی اڑھائی سال میں ضمانت دی گئی، ہمیں پہلے گرفتار کر کے جیل بھیجا جاتا پھر کیس ڈھونڈے جاتے، ہمارا کبھی ایک جگہ کبھی دوسری جگہ ٹرائل ہوا کاش شریف فیملی کے ساتھ بھی ایسا ہو۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے افرا د کو فوری گرفتار کیا جائے کیوں کہ جس احتساب کی چکی میں سے ہم گزرے شریف خاندان کو بھی گزرنا چاہیے اورجب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیں ہو گا، ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔ علاوہ ازیں سابق صدر پاکستان اورپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر اصف علی زرداری نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان انسان کی بنیادی ضروریات ہیں اس لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجیح رہی ہے کہ عوام کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کئے جائیں انہوں نے کہا کہ شہید قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ اور فلسفہ ہی پارٹی کا منشور ہے۔ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو نے پہلی مرتبہ ملک کے ہر شہری کو پاسپورٹ بنانے کا حق دیا اج لاکھوں پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں وہ خوشحال ہیں اور پاکستان کو زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معیشت کر مضبوط کر رہے ہیں، یہ بات پیپلزپارٹی کے منشور کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی جو بلاول ہائوس لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں سید نیر حسین بخاری سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹر شیری رحمن میاں منظور وٹو چوہدری لطیف اکبر امجد حسین ڈاکٹر نفیسہ شاہ صابر بلوچ اخونزادہ چٹان نثار احمد کھوڑو اور سید نوید قمر نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں