بھارت سے ٹماٹر کی درآمد پر پابندی سے 100بلین روپے کی بچت ،پاکستانی کسان کا مالی تحفظ بھی ہوا
شیئر کریں
مالی سال 2015-16کے دوران بھارت سے7.916بلین روپے مالیت کے 233246ٹن ٹماٹردرآمد کیے گئے
بھارت سے ٹماٹر کی درآمد پر پابندی سے 100بلین روپے کی بچت ہوئی اور پاکستانی کسان کا مالی تحفظ بھی ہوا۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹماٹر میں مختلف بیماریوں کی موجودگی کا انکشاف ہواجس وجہ سے دنیابھر میں بھارت کاٹماٹر نہیں منگوایا گیا ۔ بھارتی ٹماٹر میں موجود بیماریوں سے دوسری زرعی اجناس بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان نے بھارتی ٹماٹروں میں بیماری کی موجودگی کی وجہ سے انہیں نہ خریدنے کافیصلہ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال 2015-16کے دوران بھارت سے7.916بلین روپے مالیت کے 233246ٹن ٹماٹردرآمد کیے گئے ۔ بھارتی ٹماٹر کے ناقص معیار ، کثیر زر مبادلہ کی بچت اور پاکستانی کاشتکاروں کے مالی استحکام اور وسیع تر مفاد میں رواں سال بھارت سے ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی۔