میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عامر کی انجری سے پاکستان کے مسائل میں اضافہ

عامر کی انجری سے پاکستان کے مسائل میں اضافہ

منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں دمتھ کرونارتنے کی سنچری کے سبب مشکلات سے دوچار قومی ٹیم کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور محمد عامر انجری مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز فاسٹ باؤلر محمد عامر کی انجری نے قومی ٹیم کے مسائل میں اضافہ کردیا۔میچ کے پہے ہی دن فاسٹ باؤلر محمد عامر کو باؤلنگ کے دوران پاؤں میں تکلیف ہوئی اور اپنا اوور بھی ادھورا چھوڑ کر میدان سے چلے گئے۔سری لنکا نے میچ کے پہلے تین وکٹ کے نقصان پر 254 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف بڑا مجموعہ اسکور کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اور اگر محمد عامر نے میچ کے دوسرے دن باؤلنگ نہ کی تو ٹیم کی مشکلات میں سنگین اضافہ ہو سکتا ہے۔میچ کے پہلے دن عامر نے 16.3 اوورز میں پانچ میڈن کراتے ہوئے 59 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں