میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انجام سوچ کرڈرلگتاہے

انجام سوچ کرڈرلگتاہے

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

میں نے اپنی بیٹیاںاسکول ،کالج نہیں بھیجیں مگراب جب الیکشن کاوقت آیاتومیں نے اپنی پردہ داربیٹیوںسے کہااب نکلوبیٹااب حضور ﷺ کی عزت کامسئلہ ہے ۔لوگوںکے گھروںمیں جائواورووٹ مانگوحضور ﷺکی عزت کے لیے سب قربان ،مگرایک بات یادرہے خواتین ،خواتین سے بات کرینگی اورمردمردوںسے یہ بیان علامہ خادم حسین رضوی صاحب کاہے جوانہوںنے لاہورکے ضمنی انتخاب کے موقع پر ایک جلسے کے دوران دیا۔علامہ صاحب بڑے رتبے والے عالم ہیں۔فارسی ،عربی پرعبورکے علاوہ اقبال کے کلام اور کئی صوفیانہ کلام ان کوحفظ ہیں۔حضرت اس وقت تحریک لبیک یارسول اللہ کی قیادت کررہے ہیں۔ یہ تحریک غازی ملک ممتازقادری کی شہادت کے بعداٹھنے والی لہرکے نتیجے میں پیداہوئی ہے ۔ این اے 120 ان کی جماعت کاپہلاالیکشن تھاجس میں ان کے نمائندے کو7ہزارسے زیادہ ووٹ ملے اوران کانمائندہ بیگم کلثوم نوازاوریاسمین راشدکے بعدتیسرے نمبرپرآیا۔ جوکہ بلاشبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔کیونکہ علامہ صاحب میڈیاکوہمیشہ سخت الفاظ میں یاد کرتے ہیں ا س لیے میڈیا ایک بڑی تعدادنے ان کی جماعت کے ووٹوںکونظراندازکرتے ہوئے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ نمائندے کو تیسرے نمبرپربتایا جوکہ بددیانتی ہے ۔
آج ہم اس موضوع پربات کریں گے کہ جمہوریت کے میدان میں قدم رکھتے ہی کسی مجاہد اورعالم کی زندگی کس طرح بدل جاتی ہے اس کے اصول قاعدے قوانین ضابطے ،اخلاقی ،روحانی معاملات کس طرح متاثرہوجاتے ہیں۔ابتدامیں آپ نے جوحضرت کابیان پڑھاہے ۔یہ بیان سوچ کے کئی دروازے کھولنے والاہے ۔حضرت کیونکہ ایک باعمل عالم ہیں۔ اس سے حضورنے ساری زندگی اپنی بیٹیوںکے پردے کوجدیدتعلیم پرترجیح دی جوکہ ایک قابل قدر،قابل تحسین اورلائق تقلیدبات ہے ،علماء اوربزرگان دین آج بھی الحمداللہ اسلام کواس کی روح کے مطابق زندہ رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔مگرجیسے ہی کوئی صاحب ایمان آدمی جمہوریت کے میدان میں قدم رکھتاہے اس کے ساتھ یہ جمہوریت کیاکھیل کھیلتی ہے ۔اس کااندازہ لگایاجاسکتا ہے ۔
بش نے افغانستان پرحملے کے وقت کہاتھاکہ ہم افغانستان کے ایک ایک غارتک جمہوریت کی روشنی پہنچاکررہیںگے ۔یہ ایسی شمع ہے کہ جب جلتی ہے توپروانے چاہے وہ خانوادے ہوں ۔ یاباعمل عالم دین وہ آآکراس شمع پرقربان ہوتے ہیں۔وہ نیک بچیاںجنہوںنے آج تک محرم کے بغیرباہرقدم نہ نکالاتھاحتی کہ انہوںنے جدیددورمیں سانس لے کراس دورکی تہذیب ،اقتداراورروایت کے مقابلے میں پردے کی حرمت قربان نہ ہونے دی ان بچیوںپریہ وقت آن پڑاکہ ان کوووٹ مانگنے کے لیے گھرگھرجاناپڑا۔یہ لمحہ فکریہ ہے یانہیں ؟اگرامریکاکی فوجیں آپ کے محلے میں آجائیں اوروہ کہیں کے ہم تمہاری عورتوںکوپردے میں محلے کاچکرلگوائیں گے تومجھے یقین ہے کہ کئی مذہبی لوگ جام شہادت نوش کرلیں گے مگراس عمل کواپنی زندگی میں ہونے نہیں دینگے ۔
لیکن امریکا کوئی احمقوںکاملک نہیں ہے اس نے آپ کوبدلنے کے لیے جمہوریت دی اور اسکول ،کالج کھول دیئے جہاںآپ نے خود اپنے ہاتھوںسے اپنی اقتدارکاقتل کیا،اگرکوئی کہے کہ ہماری بچی توپردے میں کالج بلکہ یونیورسٹی تک گئی مگرالحمداللہ کبھی کوئی مسئلہ نہیںپیش آیا،یہ اپنے اندرہوتاہے کہ انسان کیساراستہ چنے ،توایسے اشخاص کوسوچناچاہے کہ اگرفرض کرلیں کوئی لڑکی پردہ میں یونیورسٹی سے باعزت باہرنکل آئی ہے تویہ دلیل تونہیں ہوسکتی کہ ہرلڑکی جوپردہ کرتی ہے یاپردہ قربان کرتی ہے وہ یونیورسٹی کالج میں اسلام کے اصول پرعمل کرتی ہوگی ؟فرض کریں کہ کسی لڑکی کوکالج یونیورسٹی میں کوئی مسئلہ پیش نہیںآیا۔توکم ازکم اس پردہ دارلڑکی کایہ ایمان توبن گیاناکہ کالج یونیورسٹی میں پردے کے ساتھ پڑھاجاسکتاہے ؟اب اگلی نسل میں اس گھرکی لڑکیاں اسکول ،کالج، یونیورسٹی جائیں گی اورتب ان کے ساتھ کچھ ہوگیاتو؟اس کاذمہ داراس پردہ داربی بی کایہ نظریہ ہوگاکہ پردہ میں اسکول کالج پڑھاجاسکتاہے ؟۔تبدیلی رفتہ رفتہ آتی ہے ۔
یونیورسٹیوںمیں پڑھنے والی لڑکیاںاورلڑکے اخلاقی لحاظ سے کہاںتک کاسفرطے کرلیتے ہیںاس کاتصور بھی نہیں کیاجاسکتا۔یہ گفتگواسی صورت میں سمجھ آسکتی ہے جب آپ کودین کاعلم ہوحضور ﷺکی حدیث کے مطابق عورت اپنے محرم کے بغیرگھرسے باہرنہیں نکل سکتی ۔ اب ساری دنیاکی عورتیں باہرنکل آئیں‘ کراچی سے انگلینڈکاسفرباحفاظت کرلیں پھربھی حدیث کی حرمت اوراس کے نتیجے میں پیداہونے والاحکم اٹل رہے گا۔دنیابدل چکی ہے تودنیاتباہی کی طرف جارہی ہے دنیاجنت نہیں بن گئی ہے ۔جدیدیت کے تباہ کن اثرات ان ماںباپ سے پوچھیں جن کی جوان بیٹیاںان کے سامنے آکرکہتی ہیں کہ یہاںشادی کردو ،ورنہ میں خود کرلوںگی ؟اوررشتہ دارمشورہ دیتے ہیںکہ آپ کی بیٹی شریف ہے ورنہ نہ بتاتی توآپ کیاکرلیتے ؟کسی اگلے مضمون میں اس حوالے سچے واقعات آپ سے بانٹوںگا۔
آج ہم اس موضوع پرتھے کہ علامہ خادم رضوی صاحب جیسے جیدعالم نے جمہوریت کی پٹری پراپنی گاڑی ڈال کرظلم کیاہے ۔یہ بازارہے یہاںاقتدارکاقتل ہوتاہے ۔حضرت کوتویہ بھی علم نہ تھاکہ ان کی پارٹی کانام الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺنہیں تحریک لبیک پاکستان رجسٹرڈکیاگیاہے ۔لبیک یارسول اللہ ﷺ نام اندراج کروانے کی اجازت نہیں ملی ۔ تصورکریں لبیک یارسول اللہ ﷺ اورلبیک پاکستان میں کتنافرق ہے ؟ اسلامی پاکستان میں لبیک یارسول اللہ ﷺ نام کااندراج جائز نہیں ہے ۔ مگراس کے باوجودعلامہ صاحب کے رفقاء نے ان سے پوچھے بغیراور علامہ صاحب کے علم میں لائے بغیر اس کا نام تحریک لبیک پاکستان سے پارٹی کااندراج کروالیا۔ یہ سمجھوتے کے دورکاآغازہے جولڑکیاںآج الیکشن مہم میں کسی نامحرم سے بات نہیں کریں گی وہ اس نظام میں رہتے ہوئے انشاء اللہ ضرور نامحرم سے بات کریں گی بلکہ ہوسکتا ہے مزیدپچاس سال بعد وہ مرکزی شوری میں نامحرموںکے ساتھ بیٹھی ہوں ۔
آگے آگے کیاہوگا اگراس کا تصور کرناہے حضرت والا کو ، تووہ حسین احمدمدنی کے وارث مفتی محمودکی پارٹی جمعیت علماء اسلام کاآج حال دیکھ لیں۔اورمولانامووودی کی پارٹی جماعت اسلامی سمجھوتے کرتے کرتے آج کہاںآگئی ہے وہ بھی دیکھ لیں وہ مولانامودودی جوعورت کے ووٹ ڈالنے اوراس کے الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف تھے جنہوںنے ساری عمرپردے کی حرمت پرپہرہ دیا ،آج ان کی پارٹی سمجھوتہ کرتے کرتے کہاںنکل گئی ہے یہ بات کوئی رازنہیں ہے ۔جولوگ الیکشن کے ذریعے نظام بدلنے نکلے تھے سترسالوںمیں اس نظام نے ان سے ان کے اکابرین کے اصول ،وراثت اورروایات تک چھین لی ہیں۔اگلے سترسالوںبعد یہ جماعتیں کہاںہونگی ،انجام سوچ کرڈرلگتاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں