میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم عاشور آج عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائیگا

یوم عاشور آج عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائیگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) یوم عاشور آج اتوار کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ علمتعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔ کراچی میں مرکزی مجلس نشترپارک میں صبح11بجے شروع ہوگی اور 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے ایک بجے برآمد ہوگاجلوس نمائش چورنگی سے ہوکرحسینان ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگاجس کی سکیورٹی کیلئے 6ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیںجلوس سے پہلے بم ڈسپوزل اسکواڈسوئپنگ کرے گااورایم اے جناح روڈ کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا جلوس کے راستوں پر عمارتوں پر ماہر نشانہ بازتعینات کئے گئے ہیںسکھرمیں منڈوکھبڑ سے برآمدجلوس کربلامیدان پہنچ کراختتام پذیرہوگا پشاور میں بھی سکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی صدربازارکے داخلی اورخارجی راستے بندکر دیئے گئے جلوس کے راستوں پرسکیورٹی کے سخت انتظامات عزادارفوارہ چوک پرنمازظہرین اداکریں گے 9محرم الحرام کامرکزی جلوس صدرمیں حسینیہ ہال سے صبح 10 بجے برآمدہوگااور مقررہ راستوں سے ہوتا ہواحسینیہ ہال پراختتام پذیرہوگادریاخان ڈیرہ پل سے داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے پولیس کے مطابق بھکراورڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان 120 کلو میٹر طویل دریائی راستہ کل تک بندرہے گالاہور میں نکلسن روڈ پر مرکزی مجلس کا آغازعزاداروں کی شرکتمرکزی جلوس پانڈواسٹریٹ سے برآمدہوکرخیمہ سادات پراختتام پذیر ہوگا ظہرین کی نماز عالمگیر روڈ پر ادا کی جائے گیمغربین کی نماز پرانی انار کلی میں ادا کی جائے گی اور جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گیمنڈی بہا الدین میں 9 اور 10 محرم الحرام کوڈبل سواری پرپابندیضلع بھرمیں ایک ہزار 306مجالس اور296جلوس برآمدہوں گیڈی پی او کے مطابق 6جلوس حساس ترین اور32جلوس حساس قرار دیئے گئے ہیںسکیورٹی کیلئے ایک ہزار750پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ رینجرزکی ایک کمپنی بھی ڈیوٹی سرانجام دیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں