میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم امر یکہ کے دورے کے بعد لندن پہنچ گئے

وزیراعظم امر یکہ کے دورے کے بعد لندن پہنچ گئے

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ امریکی اور عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ کے دورے کے بعد لندن پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک گئے تھے، اس دوران انہوں نے مختلف عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اقوام متحدہ کے پہلے دورے کے دوران انکا انتہائی مصروف شیڈول رہا اور انہوں نے مختلف عالمی رہنمائوں کے ساتھ یکے بعد دیگرے ملاقاتوں کے علاوہ جنرل اسمبلی کے اجلاس اور او آئی سی رابطہ گروپ سے خطاب بھی کیا اور میڈیا کو بھی انٹرویوز دیئے۔ دورے کے دوران انہوں نے امریکہ، برطانیہ، اردن، ترکی، نیپال، ایران اور سری لنکا کے رہنمائوں کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف فورمز پر پاکستان کا مقدمہ بھی بہت احسن انداز میں پیش کیا۔ دورے کے دوران پیلس ہوٹل میں دیئے گئے استقبالیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ان کی غیر رسمی بات چیت ہوئی، جس میں انہوں نے امریکی صدر کو آگاہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مابین اس دیرینہ تنازعے کے پرامن اور منصفانہ حل کیلئے خصوصی نمائندے کا تقرر کرنے پر بھی زور دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں