میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی اداکارہ جوہی پرمار المعروف کم کم نے اپنی 8سالہ شادی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی اداکارہ جوہی پرمار المعروف کم کم نے اپنی 8سالہ شادی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ جوہی پرمار المعروف کم کم نے اپنی 8سالہ شادی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کم کم بہت جلد اپنے شوہر سچن شروف سے طلاق لے لیں گی ،بالی ووڈ میں رشتوں کو بننے اور بگڑنے میں بالکل وقت نہیں لگتا جبکہ اس چمکتی دمکتی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات رشتوں کو ختم کرنے میں بالکل وقت نہیں لگاتیں گزشتہ برس بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی علیحدگی کی خبروں نے میڈیا میں ہلچل مچادی تھی اور اب بھارتی ڈراموں کی خوبصورت اور معروف اداکارہ جوہی پرمار نے اپنے شوہر سچن شروف سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا پر ہمیشہ خوش اور مطمئن نظر انے والی جوڑی جوہی اور سچن بہت جلد علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ابتدائی رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان اختلافات شادی کے چند سال بعد ہی ہونا شروع ہوگئے تھے، تاہم دونوں نے اپنی شادی کو بچائے رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ،تاہم حالات مزید بگڑتے گئے جوہی کی دوست سمائرا کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ اب علیحدگی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں