میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں پر نظر ہے وزارت داخلہ

نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں پر نظر ہے وزارت داخلہ

منتظم
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کی نگرانی صوبائی حکومت کا کام ہے وزارت داخلہ کا نہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے جو رپورٹس دیتے ہیں انہیں باقاعدگی سے متعلقہ صوبوں اور اداروں کو بتا دی جاتی ہے وزارت داخلہ نے کڑاکے دار بیان داغ دیا ہے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں جنہوںنے نام تبدیل کر کے اپنا کام جاری رکھا ہے، وہ سیکورٹی اداروں کی نظروں سے کسی صورت اوجھل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی انہیں موقع دیا جائے گا۔سیکورٹی ادارے دن رات تندہی سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور باقاعدگی سے اپنی رپورٹس دیا کرتے ہیں،جو کہ ذمہ داران نیکٹا سمیت دیگر اداروں کو بھیج دی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے باجوڑ ایجنسی دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی ہو اس لیے وہ دھماکوں کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے متحد ہو نا ہو گا اور ملکر اس ناسور کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو پاکستان کی ترقی کھٹک رہی ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان اقتصادی و معاشی ترقی طورپر مضبوط و مستحکم ہو، اس لیے دشمن ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ باجوڑ ایجنسی واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی انجام تک پہنچائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں