بوہری برادری کی سماجی کاموں میں تعاون جاری رہے گا، وزیراعظم
ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بوہرہ برادری کو اس کی انسانی ہمدردی خدمات اور سماجی کاموں میں ہرممکن معاونت فراہم کرتی رہے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے دائودی بوہرہ برادری کے وفد نے نائب صدر فیضی حکیمی اور مستنصر ایچ پونا والا کی قیادت میں جمعرات وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بوہرہ برادری کی بالخصوص سماجی بہبود اور اقتصادی سرگرمیوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت بوہرہ برادری کو اس کی انسانی ہمدردی خدمات اور سماجی کاموں میں ہرممکن معاونت فراہم کرتی رہے گی۔