میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ الیون اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ الیون اسکواڈ کا اعلان

منتظم
جمعه, ۲۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کیلیے پلیئرز کا اعلان کر دیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے اسکواڈ میں 7 ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے 5 کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے جبکہ بھارت کو کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ اسکواڈ میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، عمران طاہر، جارج بیلی، گرانٹ ایلوئٹ، پال کولنگ ووڈ، بین کٹنگ، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، تشارا پریرا، سیموئل بدری، ڈیرن سیمی، تمیم اقبال اور ٹم پائنے شامل ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے محفوظ ہے، تمام غیرملکی پلیئر نے سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیاہے۔ تینوں میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ورلڈ الیون میں شامل کرکٹرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکا?نٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں جب کہ پاکستانی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہیں اور ورلڈ الیون کی میزبانی کیلیے بے تاب ہیں۔واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے، پاک فوج اور حکومتی تعاون کی بدولت زمبابوے اور بعد ازاں پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل کا کامیابی سے لاہور میں انعقاد ممکن ہو سکا تھا جب کہ رلڈ الیون کے دورہ کے موقع پر بھی پاک فوج کی جانب سے خصوصی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں