میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار، اہلیہ، بیٹوں، بہو کی کمپنیوں کا ریکارڈ موصول

اسحاق ڈار، اہلیہ، بیٹوں، بہو کی کمپنیوں کا ریکارڈ موصول

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے اسحاق ڈار ان کی اہلیہ ، دو بیٹوں اور بہو کی کمپنیوں کا تمام ریکارڈ قومی احتساب بیورو لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کو جمع کر ادیا ،نیب کو بینک اکائونتس کی تفصیلات بھی مل گئیں ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے اور پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے ان کے خلاف نیب ریفرنس کا حکم دیا ہے جس کے لیے نیب نے تیاری شروع کردی ہے جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی علی عدنان نے اسحاق ڈار کی 7 نجی کمپنیوں کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو جمع کرایا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں اور بہو کی کمپنی سے متعلق ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا ہے۔جن کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کرایا گیا ہے، ان میں گلف انشورنس، ایچ ڈی ایس سیکیورٹیز، اسپینسر ڈسٹری بیوشن، سی این جی پاکستان، ہجویری ہولڈنگ اور ہجویری مضاربہ کمپنی شامل ہیں ذرائع کے مطابق ریکارڈ میں فارم 21، فارم 29،س رٹیفکیٹس آف ان کارپوریشن، میمورنڈم آف ایسوسی ایشنز بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات بھی مل گئی ہیں اور اس کا جائزہ لینے کے بعد مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو منگل کے روز نیب میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تاہم انہوں نے نیب لاہور کو جواب جمع کرایا جس کے مطابق سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل تک انہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیب میں پیش ہونے کے بجائے بزریعہ خط اپنا جواب جمع کروادیا نیب ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارنے نیب کی طرف سے بھجوائے گئے سوالنامے کا تفصیل سے جواب دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے نیب کو نیب کی طرف سے ہی کی جانے والی انکوائری رپورٹ جمع کرا دی اوراپنے جواب میں کہا کہ میری نیب پہلے ہی انکوائری کر چکا ہے اب کس بات کی انکوائری کرنی ہے، نیب 15 جولائی 2016 کو میرے خلاف ثبوت نہ ہونے پر انکوائری بند کر چکا ہے۔دوسری جانب نیب نے پاناما کیس میں ایس ای سی پی کے افسران کو بھی طلب کرلیا۔ پاکستان ایس ای سی پی کے افسران ریکارڈ کے ساتھ نیب میں پیش ہوئے اورانہوں نے اسحاق ڈارکی اہلیہ، دوبیٹوں اوربہو کا ریکارڈ بھی ایس سی پی نے نیب کے حوالے کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں