میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشکل حالات میں ن لیگ کا اتحاد مثالی ہے، عوام نے عدالتی فیصلہ مسترد کردیا، وزیراعظم

مشکل حالات میں ن لیگ کا اتحاد مثالی ہے، عوام نے عدالتی فیصلہ مسترد کردیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم سب نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور مل کر نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت (ن) لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ اور پارلیمان میں حکمران جماعت کی حتمی حکمت عملی پر بھی مشاورت جاری ہے، جبکہ ارکان کو انتخابی اصلاحات پر ترمیمی بل سے متعلق بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔ اجلاس میں آئینی اصلاحات ترمیمی بل پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا گیا اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی نے جس اتحاد کامظاہرہ کیاہے، اس کی مثال نہیں ملتی ، پارٹی نے تمام اراکین کو متحد رکھا ہے، میر ے وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں، ہم سب نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں، عدالت نے جوفیصلہ دیا عوام نے اس کو مسترد کردیا ، ہم مل کر نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے، میں ہر وقت آپ کے لیے حاضر ہوں، آپ سے دور نہیں ہوں گا۔ قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملتان کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملتان میں جاری ترقیاتی کاموں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی سماجی واقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ن لیگ نے جنوبی پنجاب میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے جس میں میٹرو سرفہرست ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے روابط بالخصوص دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید تقویت دینے کا خواہاں ہے۔وہ پیر کو پاکستان میں ترکی کے سفیر بابر گرگن سے گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترک سفیر نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سبنھالنے پر مبارکباد دی۔ ترک صدر کی جانب سے تہنیتی خط وزیراعظم کو پہنچایا گیا۔ وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات گزشتہ چار برسوں میں مزید گہرے اور وسعت پذیر ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں