میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بوٹوں کی دھنک اور کھنک بہت قریب سے آرہی ہے،عاصمہ جہانگیر

بوٹوں کی دھنک اور کھنک بہت قریب سے آرہی ہے،عاصمہ جہانگیر

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کوئٹہ (این این آئی )معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدذہنوں میں کئی سوالات نے جنم لیا ہے کیا کسی وزیراعظم کو تاحیات نا اہل کرنے کی آئین اجازت دیتا ہے جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے اہلکاروں کو کس آئین کے تحت رکھا گیاکسی کو بھی بغیر ٹرائل کے نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا ۔فیصلے کے بعد جس طرح ججز کی تصاویر سوشل میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا پر شکریہ کے پیغامات کیساتھ چلائی گئیں کیا یہ انصاف کے تقاضے تھے۔ جمہوریت کو سنگین خطرات لاحق ہیں بوٹوں کی دھنک اور کھنک بہت قریب سے آرہی ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام ’’حال و احوال ‘‘میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں