میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہد خاقان بھلے آدمی ہیں، چودھری نثار سے دور رہیں، ڈاکٹر عاصم

شاہد خاقان بھلے آدمی ہیں، چودھری نثار سے دور رہیں، ڈاکٹر عاصم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق مشیراطلاعات ڈاکٹر عاصم حسین نے نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بھلے آدمی ہیں ، انہیں خوش آمدید کہتا ہوں، دعا ہے وہ اپنی مدت پوری کریں اوراپنے آپ کوچوہدری نثار سے دور رکھیں۔بدھ کو کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف کے نہیں بلکہ ملک کے وزیر اعظم بن کردکھائیں۔ انہیں نا اہل اور بے عزت کر کے نکالے جانے والے وزیراعظم کی تعریف نہیں کرنی چاہیئے۔ شاہد خاقان عباسی بھلے آدمی ہیں ،میری دعاہے وہ اپنی مدت پوری کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں