میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرمیوں کی چھٹیاں ختم، سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے

گرمیوں کی چھٹیاں ختم، سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں۔ سرکاری اور نجی اسکولوں کی رونق بحال ہوگئی۔ پہلے دن بیشتر اسکولوں میں حاضری کم رہی، تعلیمی ادروں کے کھلنے سے صبح کے اوقات میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی واپس آگئی ہے۔بچے گرمیوں کی دو ماہ کی مسلسل چھٹیاں منانے کے بعد خوشی خوشی اسکول اور کالجز پہنچ گئے، کئی بچے اپنے والدین کے ساتھ سوتے جاگتے اسکول پہنچے، کئی بچے ہنستے کھیلتے اسکول پہنچے۔اسکولوں اور کالجز میں دو ماہ کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں میں حاضری معمول سے کم نظرآئی۔ والدین بچوں اور اساتذہ نے کہاکہ کچھ دنوں کے بعد ہی تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری مکمل ہوجائے گی۔ واضح رہے محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون سے 31 جولائی تک تعلیمی اداروں کی موسم گرم کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں