میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالتی فیصلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دونوں ملکوں کی دوستی قائم رہے گی

عدالتی فیصلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دونوں ملکوں کی دوستی قائم رہے گی

منتظم
اتوار, ۳۰ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاکستان کی سیاسی جماعتیں معاشی ترقی کے حوالے سے سنجیدہ ہیں، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لْو کانگ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا ’’اندرونی معاملہ‘‘ ہے اور اس فیصلے سے دیرینہ پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔لْو کانگ کا کہنا تھا کہ ایک دوست پڑوسی کی حیثیت سے چین کو امید ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں اور تمام طبقات اپنے قومی و ملکی مفادات کی درست ترجیحات کے تعین، اندرونی معاملات کو موزوں طور پر سنبھالنے، اتحاد و استحکام برقرار رکھنے، اور معاشی و معاشرتی ترقی پر توجہ رکھنے کے قابل ہیں۔چینی وزارتِ خارجہ کا مؤقف دیتے ہوئے لْو کانگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ اس اندرونی سیاسی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں