میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان،ابھی شروعات ہیں، بڑے بڑے ڈاکوئوں کی باری آئیگی، عمران خان

اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان،ابھی شروعات ہیں، بڑے بڑے ڈاکوئوں کی باری آئیگی، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی نااہلی پر اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ 21 برسوں میں جو بھی ان کیساتھ جدو جہد میں شامل رہا وہ پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میری نواز شریف سے لڑائی نہیں تھی، نواز شریف نے میرا کچھ نہیں لیا ،جبکہ میں انہیں 40 سال سے جانتا ہوں، ہمارے ملک میں طبقاتی قانون ہے ملک آگے نہیں بڑھ سکا، کیونکہ یہاں 2 قانون ہیں، جیلوں میں کمزور لوگ ہیں ،جبکہ اس ملک کے بڑے بڑے ڈاکو اسمبلی میں ہیں جن کو قانون ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جے آئی ٹی ارکان قوم کے ہیرو ہیں،اگر ملک کی عدلیہ چاہے تو طاقت ور کا بھی احتساب ہوسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آج ہم تباہی کے کنارے کھڑے ہیں ہم مقروض ہیں، 10 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا ہے، ہمارے پیسے ملک سے باہر جارہے ہیں جس کے لیے ہمیں قرضے لینے پڑرہے ہیں ،جبکہ بڑے بڑے ڈاکو جن کا ایک ایک گھر 6سو ارب کا ہے۔ انہوں نے کہا قومیں جنگوں اور بمباری سے تباہ نہیں ہوتیں، قومیں اس وقت تباہ ہوتی ہیں جب وہاں انصاف کے ادارے ختم ہوجائیں، ہمیں امید اس لیے ملی ہے کیوں کہ آج سپریم کورٹ طاقت ور کو انصاف کے نیچے لیکر آئی ہے جبکہ یہ شروعات ہے، یہ جو بڑے بڑے ڈاکو ملک کا پیسا چوری کرکے باہر لیکر گئے ہیں اور جو کمیشن کمارہے ہیں اب وہ 10 بار سوچیں گے کہ ایک طاقتور کا احتساب ہوسکتا ہے تو ان کی بھی باری آئے گی۔چیرمین تحریک انصاف نے اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام میرا ساتھ دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں