میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران یمن کو فرقہ پرست ریاست میں بدلنا چاہتا ہے،یمنی نائب وزیراعظم

ایران یمن کو فرقہ پرست ریاست میں بدلنا چاہتا ہے،یمنی نائب وزیراعظم

منتظم
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

ایران نواز حوثیوں کی بغاوت کے بعد ملک میں انسانی حالات انتہائی ابتر ہیں
یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے کہا ہے کہ ایران ایک سازش کے تحت یمن کو فرقہ پرست ریاست اور فوج کو ملیشیاؤں میں بدلنا چاہتا ہے۔ تہران مسئلے کے حل کا حصہ نہیں بلکہ خود مسئلہ ہے۔یمن کے نائب وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار عرب ٹی وی سے بات چیت میں کیا،انہوں نے کہا کہ ایران نواز حوثیوں کی بغاوت کے بعد ملک میں انسانی حالات انتہائی ابتر ہیں۔ عالمی ادارے یمن میں موجود انسانی بحران کے حل کے لیے کوشاں ہیں المخلافی کا کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں فریقین میں ہونے والی بات چیت میں حکومت اور باغیوں پر برابر ذمہ داری عاید کی گئی ہے۔یمنی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جن ہوائی اڈوں کا انتظامی کنٹرول باغیوں کے ہاتھ میں ہیں اقوام متحدہ کے طیارے انہیں بغیر اجازت استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں