میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی،شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی،شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اے ایس آئی قمرالدین، کانسٹیبل بابر اورکانسٹیبل افضل کی نمازجنازہ پولیس ہیڈکوارٹرگارڈن میں اداکی گئی۔نمازجنازہ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرزمیجرجنرل محمدسعید، آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سمیت پولیس کے دیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ نمازجنازہ کے بعد وزیراعلی اور آئی جی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔آئی جی سندھ نے شہیداہلکاروں کے لئے 50،50لاکھ روپے امداد اور ورثا کو ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں سے قمر الدین کی میت کو تدفین کے لیے اندرون سندھ روانہ کردی گئی پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیاہے جس میں قتل دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب کورنگی میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے واقعے میں حساس اداروں نے پیش رفت حاصل کرلی ہے، حساس ادارے کے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا یہ سلیپرسیل ایک مہینے کے وقفے سے کارروائی کرتا ہے۔اس سے قبل21 مئی کو بہادر آباد کے علاقے میں پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس کے بعد 23 جون کو سائٹ میں روزہ افطار کرنیوالے پولیس اہل کاروں پر گولیاں برسائی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں