سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے ٗوہاں کمرہ تیارکرائیں گے ٗ عابدشیر علی
شیئر کریں
شیخ رشید فتح جنگ کی زمین ٗاسلام آباد کے گھرسمیت دیگرجائیداد کی منی ٹریل دیں ٗ میڈیا سے گفتگو
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے ٗپاگل خانے میں کمرہ تیارکرائیں گے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہاکہ گزشتہ شام ایک پاگل کی بات سنی ٗکہہ رہاتھانواز شریف کی جگہ اڈیالہ جیل ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنی جائیداد کی منی ٹریل دے دیں مستعفی ہوجائوں گا،شیخ رشید فتح جنگ کی زمین ٗاسلام آباد کے گھرسمیت دیگرجائیداد کی منی ٹریل دیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں ٗ2018 میں بھی منتخب ہوجائیں گے۔عابد شیر علی نے کہاکہ عدالتیں فیصلے آئین ٗقانون اور شہادتوں کی روشنی میں کرتی ہیں لہذا آئین کی روشنی میں فتح نواز شریف کی ہوگی ۔وزیر مملکت نے کہاکہ کرپشن کا ٹولہ نواز شریف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے ٗ یہ سارے این آر او زدہ،نیب زدہ اور ڈاکو ہیں، ایک طرف یہ تمام چور اور ان کا مربہ ہے تو دوسری طرف پاکستان کی ترقی ہے۔ پیپلزپارٹی کی کرپشن پر باتوں سے سپریم کورٹ کے درودیوار ہل جاتے ہیں۔