سندھ بلڈنگ، وسطی کراچی بے ہنگم تعمیرات کی زد میں، گلیاں تنگ ، عمارتیں بلند
شیئر کریں
لیاقت آباد نمبر 1کے پلاٹ نمبر 120اور 172پر جاری تعمیرات سے مکین مشکلات میں
قمر قائم خانی اور ضیاء کالا کے مبینہ گٹھ جوڑ سے خلافِ ضابطہ تعمیرات میں تیزی کے الزامات
کراچی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد میں تنگ گلیوں کے اندر بلند عمارتوں کی تعمیرات نے شہری منصوبہ بندی اور تعمیراتی قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ لیاقت آباد نمبر 1میں پلاٹ نمبر 120اور 172پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود جگہوں پر رہائشی پلاٹوں پر بلند عمارتوں اور دکانوں کی تعمیر سے آمدورفت، پارکنگ، نکاسئ آب اور ہنگامی حالات میں رسائی جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں ۔مقامی سطح پر قمر قائم خانی اور ضیاء کالا کے مبینہ گٹھ جوڑ کے حوالے سے بھی الزامات سامنے آ رہے ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق اور متعلقہ افراد کا مؤقف سامنے آنا ضروری ہے ۔
شہری حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل وسیم شمشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں پلاٹوں پر جاری تعمیرات، منظور شدہ نقشوں اور قانونی اجازت ناموں کی جانچ پڑتال کے لیے فوری نوٹس لیا جائے اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق گنجان آباد علاقوں میں تعمیراتی قوانین پر عمل درآمد اور متعلقہ اداروں کی مؤثر نگرانی ناگزیر ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موقع پر معائنہ کرکے حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ رہائشیوں کے مسائل کا ازالہ اور شہری سہولتوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ منسوب افراد کا موقف موصول ہونے پر مناسب اہمیت کے ساتھ شامل اشاعت کیا جائے گا ۔
سندھ بلڈنگ


